تازہ ترین
چینی طبی ادویات کو دوسرے ممالک تک روشناس کروائے جانے کا عمل تیزی سے جاری

چینی طبی ادویات کو دوسرے ممالک تک روشناس کروائے جانے کا عمل تیزی سے جاری

بائیس تاریخ کو روایتی ادویات کا عالمی دن ہے ۔چین میں روایتی طبی ادویات کی انتظامیہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد چینی طبی ادویات کو دوسرے ممالک تک روشناس کروائے جانے کا عمل تیزی سے جاری ہے  اور اب 196 ممالک اور علاقوں میں چینی طبی ادویات کو متعارف کروایا گیا ہے۔اس کے علاوہ ،چین نے چالیس سے زائد غیرملکی حکومتوں ،علاقائی اداروں یا عالمی تنظیموں کے ساتھ تعاون کے خصوصی سمجھوتوں پر دستخط کیے ہوئے ہیں،چینی روایتی ادویات کے بیرون ملک تیس سے زائد مراکز قائم ہوچکے ہیں،بین الاقوامی تعاون کے پچہتر بیسز کا قیام ہوا ہے اور چینی ادویات کی برآمدات کی خدمات کے لیے اکتیس مراکز کی تعمیر کی گئی ۔چینی ادویات سے متعلق حصوں کو سولہ آزاد تجارتی معاہدوں میں شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ،چین نے اس حوالے سے نواسی بین الااقوامی معیارات تیار کیے ہیں اور روایتی طب سے متعلق عالمی ادارہ صحت میں قرارداد اور حکمت عملی کی تیاری میں معاونت فراہم کی ہے۔

اس کے علاوہ ،روایتی چینی طبی ادویات کو جدید سائنس و ٹیکنالوجی سے قریبی طور پر منسلک کیا جاتا ہے اور اس شعبے میں باصلاحیت افراد کی تربیت کو بھی بھرپور فروغ دیا جا رہا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

قومی اسمبلی: پولیس لائن پشاور کے شہداء، کشتی حادثہ میں جاں بحق بچوں اور دیگر مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی

قومی اسمبلی: پولیس لائن پشاور کے شہداء، کشتی حادثہ میں جاں بحق بچوں اور دیگر مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی

قومی اسمبلی میں پولیس لائن پشاور کے شہداء اور کوہاٹ میں کشتی الٹنے سے جاں …

Show Buttons
Hide Buttons