تازہ ترین
قومی ٹیم کے بلے باز شان مسعود پریکٹس کے دوران سر پر گیند لگنے سے زخمی

قومی ٹیم کے بلے باز شان مسعود پریکٹس کے دوران سر پر گیند لگنے سے زخمی

آسٹریلیا میں ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے موجود قومی ٹیم کے بلے باز شان مسعود سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے اور انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف اپنا افتتاحی میچ کھیلنے کے لیے آسٹریلیا کے شہر میلبرن موجود ہے۔ دونوں ٹیمیں اتوار کو ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں مدمقابل ہوں گی اور اسی سلسلے میں ٹریننگ اور پریکٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق میلبرن میں جمعہ کو ٹریننگ کے دوران گیند شان مسعود کے سر کی دائیں جانب لگی جس سے وہ زخمی ہوگئے اور انہیں اسکین کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین میں ای-کامرس کا جامع ترقی میں کردار: جانیئے تجزیہ کار کی زبانی

Show Buttons
Hide Buttons