تازہ ترین
اسلام مخالف پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کیلئے مسلمان ممالک میں اتحاد ضروری ہے، چیئرمین سینٹ

اسلام مخالف پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کیلئے مسلمان ممالک میں اتحاد ضروری ہے، چیئرمین سینٹ

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر اسلام مخالف پراپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کے لئے مسلمان ممالک میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

صادق سنجرانی نے تیونس کے سفیر Borhene-El-Kamel سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران گفتگو کی۔ تیونس کے سفیر نے علاقائی استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

ہنگری کے سفیر Bela Fazekas نے بھی اسلام آباد میں سینیٹ چیئرمین سے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے پاکستان اور ہنگری کے درمیان پوری استعداد کے مطابق دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔صادق سنجرانی نے پاکستان کوGSP پلس درجہ دلانے کے لئے ہنگری کے تعاون کو بھی سراہا۔

یہ خبر پڑھیئے

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چین کے سرکاری ادارے کی جانب سے سندھ کے سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے …

Show Buttons
Hide Buttons