پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے ابتدائی اجلاس سے قبل بھارتی ذرائع ابلاغ کی مہم مسترد کردی

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے ابتدائی اجلاس سے قبل بھارتی ذرائع ابلاغ کی مہم مسترد کردی

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے ابتدائی اجلاس سے قبل بھارتی ذرائع ابلاغ کی جانب سے چلائی گئی مذموم مہم کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کر دیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی مختلف خبروں سے متعلق میڈیا کے سوالات کے جواب میں دفتر خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ ایف اے ٹی ایف اور عالمی برادری نے انسداد منی لانڈرنگ بہتر بنانے اور دہشت گردی کی مالی امداد کی روک تھام کیلئے پاکستان کی جانب سے کئے گئے اقدامات کا بارہا اعتراف کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت کی طرف سے اس عمل کو سیاسی رنگ دینے کی مذموم مہم اور پاکستان کی کوششوں اور کامیابیوں پر شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوششوں کے باوجود ایف اے ٹی ایف نے رواں سال جون کے اجلاس میں اتفاق کیا تھا کہ پاکستان نے اپنے 2018ء اور 2021ء کے دونوں ایکشن پلانز کی تمام بنیادی اور طریقہ کار کی ضروریات کو مکمل طور پر پورا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ذرائع ابلاغ اور سرکاری ادارے جھوٹ اور پراپیگنڈے کا طوفان کھڑا کر رہے ہیں جس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

بین الاقوامی ایشین ہیومن رائٹس فورم کا بیجنگ میں انعقاد

دو روزہ بین الاقوامی ایشین ہیومن رائٹس فورم 27 تاریخ کو بیجنگ میں اختتام پذیر …

Show Buttons
Hide Buttons