بھگدڑ میں 133 ہلاکتوں پر انڈونیشیا کا فٹبال اسٹیڈیم کو مسمار کرنے کا فیصلہ

انڈونیشیا نے اس فٹبال اسٹیڈیم کی مسماری کا فیصلہ کیا جہاں چند روز قبل میچ کے دوران بھگدڑ کے باعث 133 افراد کچلے جانے کے باعث ہلاک ہوگئے تھے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے حکام کا کہنا ہے کہ فٹبال کو مسمار کرنے کے بعد فیفا کے معیار اور تجاویز کی روشنی میں دوبارہ  تعمیر کریں گے جس میں داخلی اور خارجی دروازوں کو مزید کشادہ اور ایمرجنسی انخلا کے راستے بھی بنائے جائیں گے۔ انڈونیشیا کی حکومت کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیڈیم کی ازسرنو تعمیر میں ٹیموں، شائقین اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ دوبارہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔

خیال رہے کہ 2 اکتوبر کو انڈونیشیا کے صوبے جاوا میں اریما ایف سی اور پرسیبایا سورابایا کے درمیان میچ تھا۔ اریما ایف سی کو ہارتے دیکھ کر ان کے حامی میدان میں گھس آئے جنھیں پولیس نے منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

یہ خبر پڑھیئے

ثروت گیلانی کا سوشل میڈیا صارفین کو سخت پیغام

ثروت گیلانی کا سوشل میڈیا صارفین کو سخت پیغام

شوبز سٹار ثروت گیلانی کا کہنا ہے کہ آن لائن منفی مہم فنکاروں کو شدید …

Show Buttons
Hide Buttons