مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے الزام عائد کیا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پنجاب حکومت کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کررہے ہیں۔
آج لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلی اپنے لئے ایک نئے دفتر کی تعمیر پر ٹیکس دہندگان کی چار کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کررہے ہیں۔ انہوں نے پنجاب حکومت پر زور دیا کہ وہ سیلاب متاثرین کی بحالی پر توجہ دے۔