تازہ ترین
پشاور انٹر بورڈ کے نتائج کا اعلان

پشاور انٹر بورڈ کے نتائج کا اعلان

پشاور بورڈ انٹر کے نتائج میں پری میڈیکل میں طالبات اور پری انجینئرنگ میں طلبہ بازی لے گئے۔

پشاور انٹر بورڈ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ جس کے پری میڈیکل میں زینب ظہور خان 1064 نمبر لے کر پہلی، ایمن گلالئی 1063 نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آ گئیں۔ پری انجینئرنگ میں توقیر زمان 1059 نمبرز لے کر پہلے جبکہ شارق 1046 نمبرز کے ساتھ دوسرے اور فیضان اللہ نے 1037 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

جنرل گروپ میں غفران محمود نے 1053 نمبرز لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی اور عدنان خلیل 1027 نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آئے۔ ثنا اللہ نے 1013 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پشاور انٹر بورڈ کے امتحانات میں 59 ہزار 644 طلباء نے امتحان دیا جس میں سے 55 ہزار 856 طلباء کامیاب ہوئے۔

یہ خبر پڑھیئے

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد …

Show Buttons
Hide Buttons