تازہ ترین
"ادب کا نوبیل انعام 2022" فرانسیسی مصنفہ اینی ایرنو کے نام

ادب کا نوبیل انعام 2022، فرانسیسی مصنفہ اینی ایرنو کے نام

ادب کا نوبیل انعام 2022 فرانس سے تعلق رکھنے والی مصنفہ اینی ایرنو نے جیت لیا ہے۔

سوئیڈش اکیڈمی کی جانب سے اینی ایرنو کو ادب کا نوبیل انعام دینے کا اعلان کیا گیا۔ ادب کے نوبیل انعام کے فاتح کا فیصلہ 18 رکنی سوئیڈش اکیڈمی کرتی ہے اور عموماً اس مقصد کے لیے کسی مصنف کے زندگی بھر کے کام مدنظر رکھا جاتا ہے۔

اینی ایرنو فرانس کی روزمرہ کی زندگی کے گرد گھومنے والے ناول تحریر کرتی ہیں اور اپنے ملک کی بہت زیادہ معروف مصنفہ ہیں۔ نوبیل کمیٹی کے مطابق اینی ایرنو نے صنفی، زبان اور طبقاتی عدم مساوات کا گہرائی میں مشاہدہ کرکے اس کے مختلف پہلوؤں کو اپنے کام کے ذریعے دنیا کے سامنے پیش کیا۔


یہ خبر پڑھیئے

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد …

Show Buttons
Hide Buttons