ڈالر کی قیمت کو 200 روپے تک لانے کے لئے حکومتی اقدامات جاری ہیں، وفاقی وزیر خزانہ

ڈالر کی قیمت کو 200 روپے تک لانے کے لئے حکومتی اقدامات جاری ہیں، وفاقی وزیر خزانہ

خزانہ اور محصولات کے وزیر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت ڈالر کی قیمت کو دو سو روپے تک لانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے جس سے روزمرہ کی اشیاء کی بھی قیمتیں کم ہوں گی۔

ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مہنگائی میں بارہ سے چودہ فیصد تک کمی لانے اور عوام کوریلیف دینے کے لئے حکومت تمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے اور امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدرمیں استحکام کے تمام شہریوں پرمثبت اثرات مرتب ہوںگے۔

ایک سوال کے جواب میں اسحاق ڈارنے کہاکہ حکومت آئی ایم ایف سے کئے گئے تمام معاہدوں کی پاسداری کے لئے پُرعزم ہے۔ عمران خان کی احتجاج کی پالیسی پرردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی قیادت قانون سے بالاترنہیں اوراگرکوئی وفاقی دارالحکومت میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے میں ملوث پایا گیا تو وزیر داخلہ کارروائی کریں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

اسلام آباد کی پرُ رونق فضاء میں چینی نئے سال کی خوشیاں

اسلام آباد کی پرُ رونق فضاء میں چینی نئے سال کی خوشیاں

Show Buttons
Hide Buttons