پاکستان کی شکست پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ہارنا ہمارا آپشن نہیں لیکن ہم دنیا کی بہترین ٹیم نہیں۔
ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ٹیم کے حوالے سے تھوڑا ہلکا ہاتھ رکھیں، ہم سے غلطیاں ہورہی ہیں کیوں کہ ہم دنیا کی بہترین ٹیم نہیں مگر ٹیم خوشیاں دے رہی ہے۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ایک میچ ونر نہیں کئی میچ ونرز ہیں لہذا ان کی حمایت کریں ٹیم کو مایوس نہ کریں۔