امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کی جوہری آبدوز تعاون کو “قانونی حیثیت” دینے کی سازش ناکام ہو گی

چھبیس سےتیس ستمبر تک عالمی ایٹمی توانائی ادارےکا 66واں اجلاس ویانا میں منعقد ہوا، جس میں امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کی جوہری آبدوز تعاون کو “قانونی حیثیت” دینے کی سازش ناکام بنائی گئی۔

ویانا میں اقوام متحدہ کے دفتر اور دیگر عالمی تنظیموں کے لیے چینی سفیر وانگ چھون نے بتایا کہ تینوں ممالک نے اس اجلاس میں جوہری آبدوز تعاون کو قانونی حیثیت دینے کے لیے ترمیم کو فروغ دینے کی کوشش کی تھی، تاہم اسے ناکام بنایا گیا۔ وانگ چھون نے زور دیا کہ جوہری عدم پھیلاؤ کا معاہدہ عالمی عدم پھیلاؤ کے نظام کی بنیاد ہے۔ چین تینوں ممالک پر زور دیتا ہے کہ وہ عدم پھیلاؤ کے نظام کے راستے پر واپس آئیں اور ایٹمی پھیلاؤ کے راستے میں اپنی غلطیوں کو مزید نہ دہرائیں۔

یہ خبر پڑھیئے

ثروت گیلانی کا سوشل میڈیا صارفین کو سخت پیغام

ثروت گیلانی کا سوشل میڈیا صارفین کو سخت پیغام

شوبز سٹار ثروت گیلانی کا کہنا ہے کہ آن لائن منفی مہم فنکاروں کو شدید …

Show Buttons
Hide Buttons