اقوام متحدہ کے کانگو امن مشن میں تعینات پاکستانی فوجی شہید، آئی ایس پی آر

اقوام متحدہ کے کانگو امن مشن میں تعینات پاکستانی فوجی شہید، آئی ایس پی آر

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اقوام متحدہ کے امن مشن میں تعینات حوالدار بابر صدیق کانگو میں ڈیوٹی کے دوران شہید ہوگئے۔ 

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ حوالدار بابر صدیق انٹری پوائنٹ پر گارڈ کمانڈر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے، حملہ آور نے چیک پوسٹ پر بلا اشتعال فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں حوالدار بابر کے سر پر گولی لگی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات کے مطابق 35 سالہ حوالدار بابر کو قریبی پاکستان آرمی میڈیکل ایڈ پوسٹ پر منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ اب تک پاکستان کے 171 امن فوجیوں نے بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے اقوام متحدہ کے مختلف مشنز کے دوران اپنی جانیں قربان کی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید دشکر گڑھ کا رہائشی تھا اور اس کے پسماندگان میں بیوی، ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

ثروت گیلانی کا سوشل میڈیا صارفین کو سخت پیغام

ثروت گیلانی کا سوشل میڈیا صارفین کو سخت پیغام

شوبز سٹار ثروت گیلانی کا کہنا ہے کہ آن لائن منفی مہم فنکاروں کو شدید …

Show Buttons
Hide Buttons