مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے، جس سے 2 روز میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 5 ہوگئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع بارہ مولا میں قابض بھارتی فوج نے تلاشی کی بلاجواز کارروائیوں کے دوران ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ اس سے قبل 29 ستمبر کو بھی ضلع کلگام میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا تھا۔