تازہ ترین
خیبرپختونخوا پولیس کے شعبہ تفتیش میں پہلی بار خاتون آفیسر تعینات

خیبرپختونخوا پولیس کے شعبہ تفتیش میں پہلی بار خاتون آفیسر تعینات

 خیبر پختونخوا پولیس کے شعبہ تفتیش میں پہلی بار خاتون آفیسر کو تعینات کردیا گیا۔

پولیس سروس گروپ کی افسر عائشہ گل نے ایس پی انویسٹی گیشن پشاور کا چارج سنبھال لیا، زیادتی، خواتین پر تشدد اور بچوں کے خصوصی کیسز پر کام کریں گی۔ نجی نیوز چینل کے مطابق عائشہ گل اس سے قبل سینٹرل پولیس آفس میں بطور اے آئی جی جینڈر خدمات سر انجام دے چکی ہیں۔

انہیں خواتین پولیس ڈیسک، اقلیتوں اور خواجہ سراؤں کے بنیادی مسائل کے حوالے سے بنائے گئے ڈیسک متعارف کروانے اور ڈیٹا بیس تیار کرنے میں مہارت حاصل رہی ہے۔ پولیس فورس میں خواتین کی بھرتی کی شرح کو بڑھانے میں عائشہ گل کا کردار بھی قابل تعریف رہا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین میں ای-کامرس کا جامع ترقی میں کردار: جانیئے تجزیہ کار کی زبانی

Show Buttons
Hide Buttons