چھٹا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان اور انگلینڈ  کی ٹیمیں آج مدمقابل

چھٹا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان اور انگلینڈ  کی ٹیمیں آج مدمقابل

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا چھٹا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔ 

واضح رہے سات میچوں کی سیریز میں پاکستان کو تین دو سے برتری حاصل ہے، اگر پاکستان آج کا میچ بھی جیت جاتا ہے تو وہ سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔

گزشتہ ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے دی تھی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیا گیا 146 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز تک محدود رہی۔ قومی ٹیم کی جانب سے حارث روف نے2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جب کہ محمد نواز، وسیم جونیئر، افتخار احمد اور عامر جمال نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ خبر پڑھیئے

فیفا ورلڈ کپ، گروپ ای کی ٹیموں سپین اور جرمنی کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر

سپین اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان 22ویں فیفا ورلڈ کپ کا 28واں میچ 1-1 …

Show Buttons
Hide Buttons