تازہ ترین

پاکستان کے معروف گلوکار علی سیٹھی کا نام ٹائم میگزین کے ’100 نیکسٹ‘میں شامل

معروف پاکستانی گلوکار علی سیٹھی کا نام امریکی جریدے ٹائم میگزین کی سالانہ ’100 نیکسٹ‘ فہرست میں شامل ہوگیا۔

امریکی جریدے ٹائم میگزین کی جانب سے ’100 نیکسٹ‘ فہرست جاری کی گئی ہے جس میں دنیا بھر کی 100 بہترین شخصیات کو شامل کیا گیا ہے۔ رواں برس کی فہرست میں پاکستانی گلوکار علی سیٹھی کو بھی شامل کیا گیا ہے جو کہ پاکستانی میوزک انڈسٹری کے لیے ایک اعزاز کی  بات ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس کوک اسٹوڈیو میں علی سیٹھی اور گلوکارہ شَہہ گِل کی جانب سے گائے گئے گانے ’پسوڑی‘ نے دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ علی سیٹھی کے گانے پسوڑی کو یوٹیوب پر تاحال 400 ملین سے زائد بار دیکھا اور سنا جاچکا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان نے 181 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان نے 181 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں 657 رنز کے …

Show Buttons
Hide Buttons