تازہ ترین

وزیراعظم کی موسم سرما میں گیس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہنگامی منصوبہ بندی کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ موسم سرما میں ممکنہ طلب کو مد نظر رکھتے ہوئے گیس کی فراہمی سے متعلق ایک ہنگامی منصوبہ تیار کیا جائے۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ سابقہ حکومت نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران عالمی مارکیٹ میں کم نرخوں پر گیس کی دستیابی سے فائدہ نہیں اٹھایا۔ شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت عملی اور ٹھوس اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم کو موسم سرما کے دوران گیس کی ممکنہ طلب اور رسد کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو آئندہ مہینوں کے دوران گیس کی رسد کے حوالے سے تیار کئے گئے منصوبے سے بھی آگاہ کیا گیا۔شہبازشریف نے متعلقہ حکام کو اس منصوبے کو مزید بہتر کرنے اور مختصر اور درمیانی مدت کے منصوبوں کو ترجیح دینے کی ہدایت کی۔

یہ خبر پڑھیئے

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد …

Show Buttons
Hide Buttons