تازہ ترین
چین کا امریکہ، کینیڈا اور آسٹریلیا پر آبائی باشندوں کے حقوق کو فروغ دینے پر زور

چین کا امریکہ، کینیڈا اور آسٹریلیا پر آبائی باشندوں کے حقوق کو فروغ دینے پر زور

28 تاریخ کو، چین کے نمائندے نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے آبائی باشندوں کے حقوق سے متعلق میکانزم ڈائیلاگ کے 51ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ، کینیڈا اور آسٹریلیا سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے آبائی باشندوں کے ساتھ ہونے والے منظم امتیازی سلوک اور جبر پر سنجیدگی سے غور کریں۔

انہوں نے کہا کہ چین کو متعلقہ ممالک میں آبائی باشندوں کے ساتھ طویل المیعاد امتیازی سلوک، غیر منصفانہ سلوک اور یہاں تک کہ بدسلوکی پر گہری تشویش ہے۔ تحقیقات کے مطابق امریکہ میں آبائی باشندوں کو سرکاری خدمات تک رسائی اور  انتخابی مالیاتی وسائل کی کمی سمیت کافی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

اس وقت ملک میں آبائی باشندوں کی مجموعی سیاسی حیثیت اور سیاسی اثر و رسوخ امریکی آبادی میں ان کے تناسب سے بہت کم ہے۔ کینیڈا اور آسٹریلیا میں بھی آبائی باشندوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کے شواہد چونکا دینے والے ہیں۔

چینی نمائندے نے مذکورہ ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنے آبائی باشندوں کے ساتھ ہونے والے منظم امتیازی سلوک اور جبر پر سنجیدگی سے غور کریں اور اقوام متحدہ کے آبائی باشندوں کے حقوق کے اعلان پر عمل درآمد کریں۔ 

یہ خبر پڑھیئے

بیجنگ سرمائی اولمپک اور پیرالمپک سرمائی کھیلوں کے بعد کی ہیریٹیج رپورٹ اور کھیلوں کے بعد پائیداری ترقی کی رپورٹ جاری کردی گئی

4 فروری کو2022  بیجنگ سرمائی اولمپک اور پیرالمپک سرمائی کھیلوں کی پہلی سالگرہ ہوگی۔یکم تاریخ کو …

Show Buttons
Hide Buttons