تازہ ترین

امریکہ، برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک استعمار کی تاریخی غلطیوں سے سبق سیکھیں، چینی مندوب

جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر اور سوئٹزرلینڈ میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں چین کے نائب مستقل نمائندے لی سونگ نے اٹھائیس تاریخ کو  اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے51ویں اجلاس میں “انسانی حقوق  پر استعمار کی میراث کے منفی اثرات” کے موضوع پر ایک سمپوزیم سے خطاب کیا۔

انہوں نے امریکہ، برطانیہ  اور دیگر مغربی ممالک پر زور دیا کہ وہ استعمار کی تاریخی غلطیوں سے سیکھیں اور اپنی غلطیوں کو درست کرنے کے لئے اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت اکیسویں صدی میں داخل ہو چکی ہے لیکن استعمار کے متعدد تاریخی مسائل بدستور حل طلب ہیں۔ انسانی حقوق کی ترقی کے حوالے سے نو آبادیات میں شامل سابق ممالک کے آزادانہ انتخاب کا احترام کیا جائے۔

چین متعلقہ ممالک سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے بہانے دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کریں۔ چینی نمائندے لی سونگ نے مزید کہا کہ سابق نوآبادیاتی ممالک کے لئے اقتصادی امداد میں اضافہ کیا جائے۔ کووڈ -19وباء کے پھیلاؤ کے تناظر میں، ترقی یافتہ ممالک کو قرضوں سے نجات، ترقیاتی امداد، اور ٹیکنالوجی کی منتقلی وغیرہ میں مزید ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں، تاکہ سابق نوآبادیاتی ممالک کو ترقی کے حق کے حصول میں مدد مل سکے۔

یہ خبر پڑھیئے

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چین کے سرکاری ادارے کی جانب سے سندھ کے سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے …

Show Buttons
Hide Buttons