تازہ ترین
سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں صحت کی سہولیات کی کمی کا سامنا ہے، چیئرمین سینیٹ

سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں صحت کی سہولیات کی کمی کا سامنا ہے، چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہےکہ متاثرین سیلاب میں موسم کی شدت کے باعث بیماریوں میں اضافے کا خدشہ ہے، سندھ اور بلوچستان کے متاثرہ اضلاع میں ضروری دواؤں اور صحت کی سہولیات کی کمی کا سامنا ہے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈسن سان فرنٹیئر ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کو ان سے ملاقات کی۔ چیئرمین سینیٹ نے سیلاب متاثرین کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے پر ایم ایس ایف کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ غریب لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فوری فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ بدستور موجود ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے متاثرہ اضلاع میں ضروری دواؤں اور صحت کی سہولیات کی کمی کا سامنا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے وفد کو متاثرہ علاقوں کے دورے کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ موسم کی شدت کے باعث بیماریوں میں اضافے کا خدشہ ہے، عالمی ادارے آگے بڑھیں۔

لاکھوں لوگ بے گھر، انفرا اسٹرکچر تباہ اور سینکڑوں اموات ہوئی ہیں‘لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔تمام مخیر حضرات، عالمی غیر سرکاری تنظیمیں اور رضاکار حکومتی اداروں کو معاونت فراہم کریں تاکہ ریلیف اور بحالی کے کام کو تیز کیا جا سکے۔ چیئرمین سینیٹ نے وفد کو اپنی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

ملاقات میں وفد نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور وفد نے ادارے کے کام کے متعلق چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی اداروں کے ساتھ مل کر ریلیف کے کام کو تیز کرنے میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ دیگر عالمی اداروں سے بھی رابطے میں ہیں۔

وفد ارکان نے کہاکہ (ایم ایس ایف) دنیا بھر میں صحت کے حوالے سے خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ ایم ایس ایف کئی دہائیوں سے پاکستان میں بھی صحت کے شعبے میں خدمات انجام دے رہی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین میں ای-کامرس کا جامع ترقی میں کردار: جانیئے تجزیہ کار کی زبانی

Show Buttons
Hide Buttons