تازہ ترین
عالمی انسانی حقوق کی ترقی کو برابری اور انصاف کی بنیاد پر بہتر سمت میں مزید فروغ دیا جائے گا، چینی وزارت خارجہ

عالمی انسانی حقوق کی ترقی کو برابری اور انصاف کی بنیاد پر بہتر سمت میں مزید فروغ دیا جائے گا، چینی وزارت خارجہ

اٹھائیس تاریخ کو منعقدہ چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ اطلاعات کے مطابق، حال ہی میں “عوام کی مرکزی حیثیت: چینی انسانی حقوق کے  عصری تصورات” کے موضوع پر سیمینار آن لائن اور آف لائن منعقد ہوا، جس میں چینی اور غیر ملکی ماہرین نے چینی انسانی حقوق کے عصری تصور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس حوالے سے چین کا کیا تبصرہ ہے؟

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ سیمینار میں شریک چین، پاکستان، امریکہ، روس اور اسپین سمیت دیگر ممالک کے  اسکالرز کا خیال تھا کہ چینی انسانی حقوق کا عصری تصور عوام پر مبنی تصور کی عملی شکل ہے۔ چین نے برابری، انصاف اور مساوات کی اقدار کی عکاسی کرتے ہوئے لوگوں کو زندگی اور ترقی کا حق دیا اور  اجتماعی انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے مسلسل کوششیں کی ہیں۔

خاص طور پر غربت کے خاتمے میں چین کی شاندار کامیابیوں نے ان ممالک کے لئے مفید مثال فراہم کی ہے جو ابھی تک غربت سے نہیں نکلے۔ چین نے دنیا میں انسانی حقوق کے لئے مثبت کردار ادا کیا ہے۔

چینی ترجمان نے مزید کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے اپنی تخلیق کے بعد سے ہمیشہ متحد ہو کر چینی عوام کو انسانی حقوق حاصل کرنے، ان کا احترام کرنے، تحفظ دینے اور ان کو  ترقی دینے کے لئے رہنمائی کی ہے اور انسانی حقوق کی ترقی کے ایسے راستے کو کامیابی کے ساتھ روشن کیا ہے جو وقت کے رجحان اور چین کے قومی حالات کے مطابق ہے۔

تمام ممالک کو آزادی کے ساتھ انسانی حقوق کی ترقی کے راستے کا انتخاب کرنے کا حق حاصل ہے۔ چین عالمی انسانی حقوق کی حکمرانی کی ترقی کو زیادہ منصفانہ، معقول اور جامع سمت میں فروغ دینے کے لئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چین کے سرکاری ادارے کی جانب سے سندھ کے سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے …

Show Buttons
Hide Buttons