حال ہی میں ایس ای او 2022 ایگریکلچرل ایکسپو چین کے صوبہ شان شی میں منعقد ہوئی۔
اس ایکسپو میں رکن ممالک کی شاندار زرعی مصنوعات کی ایک بڑی تعداد پیش کی گئی۔ جن میں روسی شہد، اچار والےکھیرے، پاکستانی اسٹرابیری، چلغوزے، بھارتی مونگ پھلی، قازق ریپسیڈآئل، بسکٹ، آٹا، کرغزستان کے ڈریگن فروٹ، تاجکستان کے پیاز، انگور وغیرہ شامل تھے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے تاجر چینی دوستوں تک اعلیٰ معیار کی زرعی مصنوعات لانے کے لیے مزید شراکت دار تلاش کرنے کی امید رکھتے ہیں۔



