گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مزید 39 کیسز رپورٹ

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 39 مثبت  کیسز رپورٹ ہوئے ، جب کہ 80 مریضوں کی حالت نازک ہے۔

قومی ادارۂ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 8 ہزار 634 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 39  افراد کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔

این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق  80 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح معمولی کمی کے ساتھ 0.45  فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران عالمی وبا کے باعث کوئی ہلاکت بھی رپورٹ نہیں ہوئی۔

یہ خبر پڑھیئے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی الوداعی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے …

Show Buttons
Hide Buttons