تازہ ترین

سپیکر قومی اسمبلی سے ارجنٹائن کے سفیر کی ملاقات

سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہاہے کہ پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان پارلیمانی وفود کے باقاعدگی سے تبادلے، اقتصادی تعاون اور لوگوں کے درمیان باہمی روابط سے دونوں ملکوں کے تعلقات مستحکم ہوں گے۔

انہوں نے پاکستان میں ارجنٹائن کے سفیر Leopoldo Sahores سے آج اسلام آباد میں ملاقات میں ماحولیاتی تبدیلی، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ارجنٹائن کے سفیر نے بین الپارلیمانی تعلقات کو فروغ دینے اور پارلیمانی وفود کے باقاعدگی سے تبادلے کے لئے اپنے ملک کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے ماحولیاتی بحران سمیت مشکلات پر قابو پانے کیلئے پاکستان کی مکمل حمایت کا اظہار کیا جس کے باعث شدید سیلاب سے ملک بھر میں تین کروڑ تیس لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد …

Show Buttons
Hide Buttons