تازہ ترین

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خواتین کا کردار کلیدی ہے، احسن اقبال

منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے وزیر احسن اقبال نے کہاہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خواتین کا کردار کلیدی ہے۔

انہوں نے آج بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں دختران پاکستان تربیتی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا معاشرے میں امن کے قیام میں خواتین کے کردار کو تسلیم کررہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کی بھاری قیمت چکائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قوم، مسلح افواج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے اس ناسور کے خاتمے کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ بقائے باہمی کے فروغ کیلئے معاشرے میں مختلف مذاہب اور نگ ونسل کے لوگوں کو قبول کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے رواداری کا جذبہ پیدا کرنے پر زور دیا۔اس سے قبل خواتین کی حیثیت کے بارے میں قومی کمیشن کی چیئرپرسن نیلوفربختیار نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین ملک کی آبادی کا نصف ہیں اور ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ معاشرے سے تشدد کے خاتمے میں اپنا کردار اداکریں۔

یہ خبر پڑھیئے

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد …

Show Buttons
Hide Buttons