تازہ ترین
ملک میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی

ملک میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی

ملک کے کسی بھی حصے میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے مطابق عید میلاد النبیﷺ اتوار 9 اکتوبر کو منائی جائیگی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت ہوا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس زونل دفاتر میں ہوئے۔ مرکزی کمیٹی کو ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، جس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر نے ربیع الاول کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔

رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ اتوار 9 اکتوبر کو عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد …

Show Buttons
Hide Buttons