وزیراعظم اور امریکی صدر کی ملاقات آئس بریکنگ ہے: بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر جو بائیڈن کی ملاقات آئس بریکنگ ہے۔

نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا شکر گزار ہیں کہ صدر بائیڈن نے دوسرے ملکوں کے ساتھ پاکستان کو بھی اپنی دعوت میں بلایا، امریکا کے ساتھ مستقبل میں تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی صدر کی جانب سے مختلف سربراہان مملکت کواستقبالیے پر مدعو کیا تھا جس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی شامل تھے۔ ملاقات میں امریکی صدر نے پاکستان میں سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس اور تعزیت کا اظہار بھی کیا تھا اور پاکستان کی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا تھا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا دنیا کو موسمیاتی تبدیلی سے پہنچنے والے نقصان میں ہماری مدد کرنا ہو گی، ہم قرضے معاف کرنے کی بات نہیں کر رہے، قرضے ادا کر سکتے ہیں لیکن موجودہ صورتحال میں ادائیگیاں مؤخر کی جائیں اور پاکستان کو آسان شرائط پر نئے قرض دیے جائیں۔ 

یہ خبر پڑھیئے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی الوداعی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے …

Show Buttons
Hide Buttons