دوران لینڈنگ جہاز بے قابو: سمندر برد ہونے سے بال بال بچ گیا

ایوی ایشن ذرائع کےمطابق ویسٹ اٹلانٹک ائیر لائن کاکارگو طیارہ پرواز ایس ڈبلیو این 5745 کے طور پر پیرس کے چارلس ڈیگال ائیرپورٹ سےپیرس میں ہی ساحلی شہر مونٹ پیلیئر پہنچا تاہم لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے 12 ایل پر بے قابو ہوا اور اوور شوٹ ایریا کو عبور کرتے ہوئے ائیرپورٹ سے باہر نکل کر سمندر کے کنارے ٹھہر گیا۔

خوش قسمتی سے ہوائی جہاز سمندر برد ہونے سے بچ گیا اور بوئنگ 737 طیارہ کا اگلا حصہ اس انداز سے کنارے پر اٹک گیا جیسے کوئی بحری جہاز سمندر میں لنگر انداز ہو۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ فرانس کے ساحلی شہر ماؤنٹ پیلیئر کا ائیرپورٹ عین سمندر کے کنارے واقع ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی الوداعی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے …

Show Buttons
Hide Buttons