پاک انگلینڈ کی ٹیمیں آج لاہور پہنچیں گی

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے مرحلے کے 3 میچز کھیلنے کے لیے پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج دوپہر لاہور پہنچیں گی۔

ٹیمیں کراچی سےلاہور خصوصی طیارے میں جائیں گی، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان لاہور میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 28 ستمبر، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو میچز ہوں گے، دونوں ٹیموں کا آج لاہور میں ٹریننگ سیشن شیڈول نہیں ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں کل شام قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی۔

واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں 4 ٹی ٹوئنٹی میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے، جس میں دونوں ٹیموں نے 2،2 میچز اپنے نام کیے۔

یہ خبر پڑھیئے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی الوداعی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے …

Show Buttons
Hide Buttons