تازہ ترین

کیریبین پریمیئر لیگ، گیانا ایمیزون واریئرز نے بارباڈوس رائلز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

گیانا ایمیزون واریئرز نے کیریبین پریمیئر لیگ کے 30ویں میچ میں بارباڈوس رائلز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، یہ گیانا ایمیزون واریئرز کی لیگ میں پانچویں فتح ہے۔ گیانا ایمیزون واریئرز نے بارباڈوس رائلز کی طرف سے ملنے والا 126 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

بارباڈوس رائلز کی ٹیم17.3 اوورز میں 125 رنز پر ڈھیر ہوگئی، گیانا ایمیزون واریئرز نے مایہ ناز آل رائونڈر شکیب الحسن کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت مطلوبہ ہدف 14.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کرلیا، شکیب الحسن کو عمدہ بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پروویڈنس سٹیڈیم گیانامیں کھیلےگئےلیگ کے 30ویں میچ میں گیانا ایمیزوں واریئرزکی عمدہ بائولنگ کے باعث بارباڈوس رائلز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 17.3 اوور میں 125 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، اس کے 6 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے، جیسن ہولڈر 42 رنز بناسکے۔ گیانا ایمیزون واریئرز کی طرف سے روماریوشیفرڈ نے 3، کیموپال اور اوڈین سمتھ نے دو، دو جبکہ شکیب الحسن اور عمران طاہر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں شکیب الحسن کی شاندار نصف سنچری کی بدولت گیانا ایمیزون واریئرز نے مطلوبہ ہدف 14.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ شکیب الحسن 53 اور رحمن اللہ گرباز 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بارباڈوس رائلز کے اوبڈ مک کائے نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ شکیب الحسن مرد میدان قرار پائے۔

یہ خبر پڑھیئے

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد …

Show Buttons
Hide Buttons