دوسرا آل پاکستان سی ایم بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی ہاکی گولڈ کپ شروعکی گولڈ کپ شروع

دوسرا آل پاکستان سی ایم بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی ہاکی گولڈ کپ شروع

کوئٹہ میں دوسرے آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی ہاکی گولڈ کپ کا آغاز ہوگیا۔

ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب ایوب اسپورٹس کمپلیکس کے ہاکی گراؤنڈ میں منعقد ہوئی، ایونٹ میں ملک بھر سے 11 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ کوئٹہ میں ملکی سطح پر فٹبال ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے بعد اب ہاکی کا میدان بھی سجا دیا۔ چیف سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی نے ہاکی گراؤنڈ میں دوسرے آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی ہاکی گولڈکپ کا افتتاح کیا۔

چیف سیکریٹری نے اعلان کیا کہ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو 15 لاکھ، رنراپ ٹیم کو 10 لاکھ اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد سمیت ملک بھر سے ہاکی کی 11 ٹیمیں حصہ لے رہی ہی۔ ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں نے ہاکی کے فروغ کے لیے اٹھائے گئے اس اقدام کو سراہا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

شان شاہد نے شوبز انڈسڑی میں بڑھتی طلاقوں کی وجہ بتا دی

شان شاہد نے شوبز انڈسڑی میں بڑھتی طلاقوں کی وجہ بتا دی

پاکستان شوبز کے سینئر اداکار شان شاہد کا بڑھتی شرح طلاق سے متعلق کہنا ہے …

Show Buttons
Hide Buttons