تازہ ترین

یوکرین کا تہران سے تعلقات محدود کرنے کا اعلان

ایران کی جانب سے روس کو ڈرون کی مبینہ فراہمی کے ردِ عمل میں یوکرین نے ایران سے تعلقات محدود کرنے کا اعلان کر دیا۔ 

یوکرینی وزارت خارجہ کے مطابق غیردوستانہ اقدام پر ایرانی سفیر کی ایکریڈیشن ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کا یہ بھی کہناتھا کہ کیف میں ایرانی سفارت خانے کےعملے کی تعداد میں بھی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب یوکرینی فوج نے گزشتہ روز اوڈیسا بندرگاہ کے قریب 4 ایرانی ساختہ ڈرونز گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔

ایران کی روس کو مبینہ ڈرون فراہمی پر یوکرینی صدر زیلنیسکی نے اپنے بیان میں کہا کہ روس کو ڈرون دینے کے ایرانی فیصلے کو برائی کے ساتھ تعاون قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ماسکو کے ساتھ جنگ میں 8 ایرانی ساختہ ڈرونز گرائے جاچکے ہیں۔ 

ادھر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران نے روس کو ڈرون فراہم کرنے کے امریکی اور یوکرینی الزام کی تردید کردی۔

یہ خبر پڑھیئے

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد …

Show Buttons
Hide Buttons