تازہ ترین
جدہ کے نئے ایئرپورٹ پر دنیا کا سب سے بڑا حرمین ریلوے سٹیشن

جدہ کے نئے ایئرپورٹ پر دنیا کا سب سے بڑا حرمین ریلوے سٹیشن

جدہ کے نئے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حرمین ایکسپریس ریلوے سٹیشن کا شمار دنیا کے سب سے بڑے ریلوے سٹشینوں میں ہوتا ہے۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چھ منزلہ حرمین ایکسپریس ٹرین سٹیشن 99 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر کیا گیا ہے۔ جہاں کاروباری مراکز اور ہر کلاس کے مسافروں کے لئے ویٹنگ زون موجود ہیں۔

جدہ ایئرپورٹ پر حرمین ایکسپریس سٹیشن سعودی نوجوان پروفیشنل انداز اور صلاحیت کے ساتھ چلایا جا رہا ہے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے لاکھوں زائرین کو جدہ اور رابغ کے راستے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پہنچایا جا رہا ہے۔

حرمین ایکسپریس سٹیشن نئے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروجیکٹ کا حصہ ہے۔ جدہ ایئرپورٹ پر دنیا کے سب سے بڑے ریلوے سٹیشن کے قیام کا مقصد ملکی اور بیرونی عمرہ و حج زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو سفر کی سہولت، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ کی شاہراہوں پر ٹریفک اژدحام اور دباء کو کم کرنا اور ٹرین کے ذریعے تیز اور محفوظ سفر ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

بیجنگ سرمائی اولمپک اور پیرالمپک سرمائی کھیلوں کے بعد کی ہیریٹیج رپورٹ اور کھیلوں کے بعد پائیداری ترقی کی رپورٹ جاری کردی گئی

4 فروری کو2022  بیجنگ سرمائی اولمپک اور پیرالمپک سرمائی کھیلوں کی پہلی سالگرہ ہوگی۔یکم تاریخ کو …

Show Buttons
Hide Buttons