تازہ ترین
لنڈا بازار سے استعمال شدہ کپڑے اور جوتے لے کر پہنا کرتی تھی، اداکارہ فضا علی کا انکشاف

لنڈا بازار سے استعمال شدہ کپڑے اور جوتے لے کر پہنا کرتی تھی، اداکارہ فضا علی کا انکشاف

معروف اداکارہ فضا علی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ایک دور میں ان کے گھر کے حالات اتنے خراب تھے کہ وہ نئے کپڑے خریدنے کے بجائے لنڈے کے استعمال شدہ کپڑے خرید کر پہنا کرتی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ بڑی مشکل سے انہوں نے پیسے جوڑ کر 18 لاکھ کا ایک فلیٹ خریدا اس سے قبل وہ کرائے کے گھر میں رہتی تھیں۔ فضا علی نے بتایا کہ’میں لنڈا بازار سے استعمال شدہ کپڑے اور جوتے لے کر پہنا کرتی تھی، میں کبھی عالی شان ہوٹلوں میں کھانا نہیں کھایا یہاں تک کے شوبز کیرئیر کے آغاز میں شوٹنگ کے دوران بھوکی رہی مگر اپنے پیسوں سے کھانا نہیں منگوایا اگر کسی نے دے دیا تو کھا لیا ورنہ گھر جا کر امی کے ساتھ ہی جو پکا ہو کھایا کرتی تھی۔

یہ خبر پڑھیئے

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد …

Show Buttons
Hide Buttons