پاکستان چین کے ایک پٹی ایک شاہراہ منصوبے پر بھرپور توجہ دے کر مخالفین کے عزائم خاک میں ملا رہا ہے۔ چینی پروفیسر وانگ ای وئے

چین کی رینمن یونیورسٹی میں کے شعبہ برائے یورپین سٹڈی کے ڈائریکٹر پروفیسر وانگ ای وئے نے کہا ہے کہ امریکہ کچھ ممالک کے ساتھ ملک کر بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کو سپوتاژ کرنے کی کوششیں کر رہا ہے ، لیکن پاکستان چین کے آہنی دوست کی حیثیت سے اس منصوبے پر پھر پور توجہ دے کر مخالفین کے عزائم کو خاک میں ملا رہا ہے ۔

کنٹری میڈیا سروسز کے زیر اہتمام اسلام آباد میں چین پاک تعلقات میں بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے کردار کے عنوان سے منعقدہ ایک بین الا قوامی میڈیا ڈائیلاگ سے خطاب کرتےہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی قسمت بدلے گا ۔

اس موقع پر سرگودھا یونیورسٹی میں چائنا سکالرشپ کونسل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فضل الرحمان نے ایف ایم 98 دوستی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پراپیگنڈا بالکل غلط ہے کہ سی پیک نے نو آبادیاتی نظام کی یاد تازہ کر دی ہے ۔


انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کی ڈائریکٹر ریما شوکت نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ دونوں ممالک عوام کی خوشحال کے لئے ایک اہم منصوبہ ہے۔

اسلام آباد انسٹیٹیوٹ آف کانفلیکٹ ریزولُوشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سفا اسلم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سی پیک صرف روڈ اور ریلوے کے منصوبوں کا نام نہیںبلکہ اس میں بے شمار منصوبے ایسے ہیں جو ملک کو فائدہ دے سکتے ہیں۔
کامسیٹس یو نیورسٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر ممتاز نے کہا کہ یہ منصوبہ دونوں ممالک کے مابین ثقافتی تعلقات کو مضبوط کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے ۔

میڈیا ڈائیلاگ میں پاکستان کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سکالرز اور عالمی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے شرکت کی اس موقع پر شرکاء میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں ۔

یہ خبر پڑھیئے

چین اور عرب ممالک کے درمیان "بیلٹ اینڈ روڈ" تعاون میں نمایاں پیش رفت

چین اور عرب ممالک کے درمیان “بیلٹ اینڈ روڈ” تعاون میں نمایاں پیش رفت

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے 8 تاریخ کو  یومیہ پریس کانفرنس میں …

Show Buttons
Hide Buttons