شام: ساحلِ سمندر پر تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 71 افراد ہلاک

شام: ساحلِ سمندر پر تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 71 افراد ہلاک

شام: ساحلِ سمندر پر ایک افسوس ناک واقع پیش آیا جہاں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 71 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقع گزشتہ روز پیش آیا، تارکین وطن میں 120 سے 150 لبنانی، شامی اور فلسطینی شہری جن میں خواتین اور بچے شامل تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 71 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ بچ جانے والے 20 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، باقی افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق حادثے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی، البتہ تفتیش جاری ہے۔ حکام نے مزید کہا کہ یہ کشتی لبنان کی بندرگاہ کے قریب واقع  شہر منیہ سے روانہ ہوئی تھی اور خیال کیا جارہا ہے کہ یہ یورپ کی طرف جا رہی تھی۔

یہ خبر پڑھیئے

اوپیک پر کمزور ہوتی امریکی گرفت

اوپیک پر کمزور ہوتی امریکی گرفت

Show Buttons
Hide Buttons