پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے آگے آنے کی ذمہ داری دنیا پر ہے ، احسن اقبال

پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے آگے آنے کی ذمہ داری دنیا پر ہے ، احسن اقبال

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کے لئے آگے آنے کی ذمہ داری دنیا پر ہے۔

آج (جمعہ) اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان آج صنعتی ممالک کی غیرذمہ دارانہ ترقی کے باعث موسمیاتی تبدیلی سے پیدا شدہ تباہی کا سامنا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستان عالمی سطح پر زہریلی گیسز کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ دار ہے پھر بھی یہ موسمیاتی تبدیلی کے انتہائی شکار ممالک میں شامل ہے۔

منصوبہ بندی کے وزیر نے کہا کہ وزیراعظم اپنے دورہ نیویارک کے دوران عالمی ضمیر کو جھنجوڑ رہے ہیں کہ وہ پاکستان کے سیلاب زدگان کے ریلیف اور بحالی کے لئے اپنا اخلاقی فریضہ پورا کریں۔ انہوں نے قوم پر زور دیا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں متحد رہے۔

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

بلوچستان  کے پانچ اضلاع کی 141 یونین کونسلوں میں 7روزہ  انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو …

Show Buttons
Hide Buttons