محمد حفیظ نے اہلخانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر لی

محمد حفیظ نے اہلخانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر لی

پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے اہلخانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بچوں کے ہمراہ خانہ کعبہ میں لی گئی تصاویر جاری کرتے ہوئے حفیظ نے اپنے چاہنے والوں کو عمرےکی ادائیگی کی اطلاع دی۔ سابق کھلاڑی نے اپنی ٹوئٹ میں دعا کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ نے مجھے اہلخانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت نصیب فرمائی ، اللہ پاک قبول فرمائے۔

سابق کپتان نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ اللہ پاک ہر مسلمان کو زندگی میں ایک بار دنیا کے خوبصورت اور مقدس ترین مقام کی زیارت نصیب فرمائے۔

یہ خبر پڑھیئے

اسلام آباد کی پرُ رونق فضاء میں چینی نئے سال کی خوشیاں

اسلام آباد کی پرُ رونق فضاء میں چینی نئے سال کی خوشیاں

Show Buttons
Hide Buttons