بابراعظم ٹی20 میں تیز ترین 8 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بلےباز

بابراعظم ٹی20 میں تیز ترین 8 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بلےباز

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹی20 کرکٹ میں تیز ترین 8 ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے بلےباز بن گئے۔

انگلینڈ کے خلاف 66 گیندوں پر 110رنز کی اننگز کھیلنے والے کپتان بابراعظم نے یہ سنگ میل 218 اننگز میں حاصل کیا جبکہ بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے اس ریکارڈ کو حاصل کرنے کیلئے 243 اننگز کا سہارا لیا تھا۔ ویسٹ انڈیز کے جارحانہ مزاج بلےباز کرس گیل نے 213 اننگز میں 8 ہزار رنز مکمل کیے تھے جو فہرست میں اب بھی ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں۔

قبل ازیں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ میں بابراعظم اور رضوان کی اوپننگ جوڑی نے ٹی20 کی 36 اننگز میں 56.73 کی اوسط سے 1 ہزار 929 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ بھارتی جوڑی روہت شرما اور شیکھر دھون نے 52 اننگز میں 33.51 کی اوسط سے 1 ہزار 743 رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں کپتان بابراعظم سب سے زیادہ ٹی20 انٹرنیشنلز میچز جیتنے والے پاکستانی کپتان بھی بن گئے ہیں، انہوں نے سرفراز احمد سے اعزاز چھین لیا تھا۔

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

بلوچستان  کے پانچ اضلاع کی 141 یونین کونسلوں میں 7روزہ  انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو …

Show Buttons
Hide Buttons