سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے مختلف ممالک سے 121 پروازیں پاکستان پہنچ چکی ہیں، دفتر خارجہ

سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے مختلف ممالک سے 121 پروازیں پاکستان پہنچ چکی ہیں، دفتر خارجہ

پاکستان میں ہولناک سیلاب کے متاثرین کے لئے بیرون ملک سے امدادی پروازوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اب تک مختلف ملکوں سے 121 پروازیں متاثرین کے لئے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

دفتر خارجہ سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سیلاب زدگان کے لئے متحدہ عرب امارات سے اب تک مجموعی طور پر 41، ترکیہ سے 13، چین سے 4، ازبکستان سے ایک، قطر سے چار، فرانس سے ایک، یونیسیف کی تین، اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارہ ( یو این ایچ سی آر) کی متحدہ عرب امارات سے چلائی جانے والی 13 پروازیں، ترکمانستان کی ایک، اردن کی ایک، عالمی ادارہ خوراک کی تین، امریکہ کی 21، برطانیہ کی ایک، نیپال کی ایک، عمان کی 6، روس ایک، یونان ایک، اور سعودی عرب کی 5 پروازیں امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچی ہیں۔

امدادی پروازوں کے علاوہ ترکیہ سے دو ٹرکوں اور تین ریل گاڑیوں ، تاجکستان سے 87 ٹرکوں اور اومان سے ایک شپ کے ذریعے بھی امدادی سامان پاکستان پہنچ چکا ہے ۔

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

بلوچستان  کے پانچ اضلاع کی 141 یونین کونسلوں میں 7روزہ  انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو …

Show Buttons
Hide Buttons