ماسکو سے بیرون ملک جانے والی روسی پروازوں کے کرایوں میں 5 ہزار ڈالر کا اضافہ

ماسکو سے بیرون ملک جانے والی پروازوں کے کرایوں میں 5 ہزار ڈالر کا اضافہ

روسی صدر پیوٹن کے ریزرو فوج کو یوکرین کے محاذ پر جزوی متحرک کرنے کے فیصلے کے بعد روس سے باہر جانے والوں کا سرحدوں پر رش بڑھ گیا، ماسکو سے باہر جانے کے لئے یکطرفہ فضائی ٹکٹ میں 5 ہزار ڈالر کا اضافہ کر دیا گیا۔

روسی صدر کے اعلان کے بعد روس سے بیرون ملک جانے والوں میں اضافہ ہوگیا، ساتھ ہی ماسکو سے باہر جانے کے لیے فضائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔ ماسکو سے قریبی ممالک کے لئے آئندہ کچھ روز کے تقریباً تمام فضائی ٹکٹ فروخت ہوگئے، روس سے فن لینڈ اور جارجیا جانے والی کراسنگ پر بھی رش بڑھ گیا ہے۔

جنگ عظیم دوم کے بعد پہلی بار ریزروڈ روسی افواج کو متحرک کیا جا رہا ہے، روس نے یوکرین کے زیر قبضہ علاقوں میں ریفرنڈم کرانے کا بھی کہا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

اسلام آباد کی پرُ رونق فضاء میں چینی نئے سال کی خوشیاں

اسلام آباد کی پرُ رونق فضاء میں چینی نئے سال کی خوشیاں

Show Buttons
Hide Buttons