وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب کو آئندہ ماہ سے گندم کی فراہمی متوقع

وفاقی حکومت نے پنجاب کو 5 لاکھ ٹن درآمدی گندم فراہم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا، جس کی باضابطہ منظوری  اقتصادی رابطہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں متوقع ہے۔ 

واضح رہے کہ پنجاب کے پاس33 لاکھ ٹن گندم موجود ہے جو آئندہ سال اپریل تک کیلئے ناکافی قرار دی گئی تھی۔ گندم کے وافر ذخائر کی موجودگی میں صوبائی محکمہ خوراک کی جانب سے دسمبر میں فلور ملز کا کوٹہ مزید بڑھا دیا جائے  گا۔ حکومت پنجاب نے آئندہ چند روز میں گندم کی ترسیل اور باردانہ خریداری کیلئے ٹینڈر جاری کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

بلوچستان  کے پانچ اضلاع کی 141 یونین کونسلوں میں 7روزہ  انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو …

Show Buttons
Hide Buttons