پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ 24 نومبر کو سینماؤں کی زینت بننے کو تیار

پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ 24 نومبر کو سینماؤں کی زینت بننے کو تیار

پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ 24  نومبر کو پاکستانی سینماؤں کی زینت بنے گی۔

’جوائے لینڈ‘ کا پریمئیر رواں برس فرانس میں منعقدہ کانز فلمی میلے میں ہوا جہاں اسے شاندار پذیرائی ملی اور فلم نے کانز میلے میں دو اعزازات ”جیوری ایوارڈ“ اور”کویر پام“ حاصل کئے۔ فلم نے آسٹریلیا کے انڈین فلم فیسٹیول میں بھی بہترین فلم کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ہے۔

صائم صادق اس فلم کی ہدایت کار ہیں جبکہ جوائے لینڈ کی کاسٹ میں علی جونیجو، راستی فاروق، علینہ خان اور ثروت گیلانی شامل ہیں۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈسٹری بیوشن کلب شیخ عابد رشید نے بتایا کہ ’جوائے لینڈ‘ کو ملک بھر کے سینماؤں میں نمائش کیلئے وفاق، پنجاب اور سندھ کے سنسر بورڈز نے سرٹیفیکیٹس جاری کر دیے ہوئے ہیں اور اب فلم کو ریلیز کرنے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

بلوچستان  کے پانچ اضلاع کی 141 یونین کونسلوں میں 7روزہ  انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو …

Show Buttons
Hide Buttons