مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر مریدکے ایئر پورٹ کی تعمیر کا کام کیا جائے، خواجہ سعد رفیق

مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر مریدکے ایئر پورٹ کی تعمیر کا کام کیا جائے، خواجہ سعد رفیق

وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے مریدکے میں نئے تعمیر ہونے والے جنرل ایوی ایشن ایئر پورٹ کا دورہ کیا ۔ پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا اور نئے ایئر پورٹ کا کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی ۔

مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ایئر پورٹ کی تعمیر کا کام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مریدکے جنرل ایوی ایشن ایئر پورٹ کی منصوبہ بندی لاہور کے متبادل ائرپورٹ کے طور پر کی جائے۔نئے تعمیر ہونے والے ایئر پورٹ کے نکاسی آب کے لئے جامع پلان ترتیب نہیں دیا گیا اس کو فی الفور تشکیل دیا جائے۔

وفاقی وزیر نے کنسلٹنٹ کو ہدایت کی کہ نائٹ لینڈنگ سسٹم فیز ۔1 میں شام کیا جائے۔ وفاقی وزیر کو آگاہ کیا کہ ایئر پورٹ کا فیز ون مارچ 2023 میں مکمل ہو گا۔

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

بلوچستان  کے پانچ اضلاع کی 141 یونین کونسلوں میں 7روزہ  انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو …

Show Buttons
Hide Buttons