سعودی عرب کا 2023 میں پہلی بار ایک خاتون کو خلاء میں بھیجنے کا اعلان

سعودی عرب کا 2023 میں پہلی بار ایک خاتون کو خلاء میں بھیجنے کا اعلان

سعودی عرب نے 2023 میں پہلی بار ایک خاتون کو خلاء میں بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی اسپیس کمیشن کی جانب سے نئے خلائی پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ سعودی عرب کی جانب سے نئے خلائی پروگرام کے تحت اگلے سال پہلی خاتون پائلٹ اور خلاباز زمین سے باہر بھیجے جائیں گے۔ خلابازوں کے پروگرام کے تحت سعودی عرب کی جانب سے اہل سعودی شہریوں کو مختصر اور طویل المعیاد خلائی پروازوں کا حصہ بنایا جائے گا۔ یہ شہری سائنسی تجربات، بین الاقوامی تحقیق اور مستقبل کے خلائی مشنز کا بھی حصہ بن سکیں گے۔

یہ نیا خلائی پروگرام سعودی عرب کے ویژن 2030 کا حصہ ہے اور اس کے بارے میں مزید تفصیلات آئندہ چند ماہ میں جاری کی جائیں گی۔ یہ اعلان اس وقت کیا گیا ہے جب متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھی خلائی پروگرام پر تیزی سے کام کیا جارہا ہے۔ یو اے ای کی جانب سے مریخ پر مشن بھیجا گیا ہے جبکہ وہاں سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون خلاء میں جانے کی تربیت حاصل کررہی ہے۔

خیال رہے کہ سعودی اسپیس کمیشن کا قیام دسمبر 2018 میں عمل میں آیا تھا۔

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

بلوچستان  کے پانچ اضلاع کی 141 یونین کونسلوں میں 7روزہ  انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو …

Show Buttons
Hide Buttons