داسو پن بجلی منصوبے کی جانب سے متاثرینِ سیلاب کیلئے خوراک کا عطیہ

 سی پیک کے تحت پاکستان اور چین کے اشتراک سے جاری  داسوپن بجلی  منصوبے  کے  مینجر تھان نے کہا ہے کہ  گزشتہ ایک صدی کے دوران آنے والے  سب سے بڑے حالیہ  سیلاب نے جہاں  پورے پاکستان کو مشکلات سے دوچار کیا ہے ،وہیں داسو پن بجلی منصوبے پر جاری کام بھی متاثر ہوا ہے۔

خیبرپختونخوا  کے ضلع کوہستان کے شہر داسو میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کے حوالے سے منعقدہ  تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ داسو پن بجلی  کے منصوبے کے ملازمین نے مقامی  سیلاب متاثرین کیلئے  اپنے وسائل سے خوراک کے 400 پیکیجز خریدے ہیں تاکہ ان کی مشکلات میں کمی لائے جاسکے ۔

اس موقع پر  داسو کے ڈپٹی کمشنر عمران  نے کہا ہے کہ چائنہ گہ چوبا کمپنی کی جانب سے  ہنگامی صورتحال میں بڑی مقدار میں مقامی انتظامیہ کو آلات اور  مشینیں فراہم کی گئی ہیں جس سے جہاں داسو پن بجلی کی تعمیر میں  مدد ملی ہے وہیں موسمیاتی تغیرات کے تناظر میں داسو کے مقامی لوگوں کو پیش آنے والی مشکلات میں کمی لانے کے حوالے سے سماجی کاموں کو بھی فروغ ملا ہے ۔

 واضح رہے کہ داسوپن بجلی منصوبے کے  ملازمین نے  یہ عطیات اپنے طور پر  جمع کئے تھے اور  اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ مقامی باشندوں کی مشکلات میں ہر ممکن مدد فراہم کریں گے ۔داسو  میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے اب تک 5 افراد جاں بحق اور 5 ہی زخمی ہو چکے ہیں جبکہ 400 مکانات منہدم ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب چائنہ گہ چو با کمپنی کے تحت کام کرنے والے داسو پن بجلی منصوبے  نے  چینی ادارے کے طور وسائل کی مسلسل مدد کے ذریعے مقامی سڑکوں کی بحالی اور بچاو کیلئے اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کر رہا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

بلوچستان  کے پانچ اضلاع کی 141 یونین کونسلوں میں 7روزہ  انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو …

Show Buttons
Hide Buttons