فرینڈز آف گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے وزارتی اجلاس سے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں، چینی وزارت خارجہ

عالمی ترقیاتی انیشیٹو کی پہلی سالگرہ کے موقع پر چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی کے عام مباحثے کے دوران فرینڈز آف دی گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے وزارتی اجلاس کی صدارت کی۔

وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤلی جیان نے 22 تاریخ کو کہا کہ یہ اجلاس اس سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران ایک “نمایاں” سرگرمی رہی ہے اور اس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

چاؤلی جیان نے کہا  کہ اجلاس کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے ایک ویڈیو خطاب کیا۔ تقریباً 10 بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اور 60 ممالک کے اعلیٰ سطحی نمائندوں جن میں تقریباً 40 وزرائے خارجہ تھے نے اس اجلاس میں شرکت کی۔ 

ترجمان نے کہا کہ اجلاس نےعالمی ترقیاتی انیشیٹو  کے تحت تعاون پر بین الاقوامی اتفاق رائے کو مستحکم کیا ہے ۔ 

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

بلوچستان  کے پانچ اضلاع کی 141 یونین کونسلوں میں 7روزہ  انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو …

Show Buttons
Hide Buttons