تازہ ترین
وزیراعظم شہبازشریف آج اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، بل گیٹس دیگر متعدد عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے

وزیراعظم شہبازشریف آج اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، بل گیٹس دیگر متعدد عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے

وزیراعظم محمد شہبازشریف آج  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سمیت متعدد عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کو اجاگر کرنے کے لئے اقوام متحدہ سیکرٹریٹ میں لگائی گئی تصویری نمائش کا بھی دورہ کریں گے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے اعلی سطی مباحثے کے تیسرے روز وزیر اعظم محمد شہباز شریف نیویارک میں سرگرمیوں سے بھرپور ایک اور دن گزاریں گے۔اقوام متحدہ کے ہیڈکواٹرز روانگی سے قبل وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے بل گیٹس ملاقات کریں گے۔

اقوام متحدہ ہیڈ کے کوارٹرز پہنچنے پر وزیر اعظم، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے ملاقات میں دو طرفہ امور پر بات چیت کریں گے۔بعد ازاں وزیر اعظم اقوام متحدہ سیکرٹریٹ کی لابی میں پاکستان مشن کی جانب سے پاکستان میں حالیہ سیلاب کی تباہی کو اجاگر کرنے کے لیے لگائی گئی تصویری نمائش کا دورہ کریں گے۔

سہ پہر کو وزیر اعظم ایڈتھ لیڈرر کو ایسوسی ایٹڈ پریس کے اے پی ٹی وی (Associated Press-AP TV) کے لیے انٹرویو دیں گے۔بعد ازاں وزیر اعظم، اپنے جاپانی ہم منصب فومیو کیشیڈا ، بیلجیم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو ،اور ملائشیا کے وزیر اعظم اسماعیل صابری یعقوب سے الگ الگ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کریں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان نے 181 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان نے 181 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں 657 رنز کے …

Show Buttons
Hide Buttons