پاکستان: مزید 2 کورونا مریض جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں مسلسل کمی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث 2 مریض جان کی بازی ہار گئے۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 53ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسزکی شرح 0 اعشاریہ 87 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان میں مزید 121 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 72 کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 609 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 72 ہزار 109 ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 13 ہزار 945 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 4 لاکھ 31 ہزار 894 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

بلوچستان  کے پانچ اضلاع کی 141 یونین کونسلوں میں 7روزہ  انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو …

Show Buttons
Hide Buttons