دنیا کو سیلاب سے تباہی کا اندازہ نہیں، انجلینا جولی

انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ میں نے ایسی تباہی اپنی زندگی میں کہیں نہیں دیکھی۔ پاکستان میں جو صورتحال ہے دنیا کو اس پر جاگنا چاہیے۔ جو تباہی ہوئی ہے، دنیا کو اس کا اندازہ ہی نہیں ہے۔

سیلاب متاثرین کیلیےپاکستان آنے والی اقوام متحدہ کی خصوصی سفیرانجلینا جولی  نےنیشنل فلڈرسپانس کوآرڈینیشن سینٹر کا دورہ کیا۔ انہوں نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دنیا کی توجہ مرکوز کرانے کے عزم کا اظہار کیا۔ ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی  نے بدترین تباہی، عوام کی مشکلات اور پاک فوج کے ریلیف آپریشن کی حقیقی منظر کشی پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی امدادی سرگرمی دیکھی تو وہ پاک فوج کر رہی ہے۔ ہر جگہ پاک فوج کو عوام کی مدد کرتے، زندگیاں بچاتے دیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ آنے والے ہفتوں میں بھرپور مدد نہ پہنچی تو بچنے والے بھی نہیں بچیں گے، زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ان انسانوں میں بےشمار بچےہیں۔ انجیلینا جولی نےکہا متاثرین کو خوراک، شیلٹر، طبی سہولیات کی ہنگامی ضرورت ہے، پہلےجب بھی آئی پاکستانی عوام کو افغان عوام کی مہمان نوازی کرتے پایا۔

انہوں نے عالمی برادری سے پاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستانی خود بڑی قدرتی آفت کا شکار ہیں، پاکستان میں جو صورتحال ہے دنیا کو اس پر جاگنا چاہیے۔ انجیلینا جولی نے مزید کہا کہ یہ بہت سارے لوگوں کی زندگی و موت کا مسئلہ ہے، موسمیاتی تبدیلی کے کم ذمہ دار ممالک کو تباہی اور اموات کا دوسروں کی نسبت زیادہ سامنا ہے، مصیبت کی اس گھڑی میں میرا دل عوام کے ساتھ ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان سارک کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار

پاکستان سارک کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سارک کی بحالی کے لیے اپنا …

Show Buttons
Hide Buttons